حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے شہید ضیاء الدین کی 17ویں برسی کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہید کا موقف صاف اور شفاف ہونے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے منشور کے عین مطابق تھا۔ وہ نہ صرف نصاب کے معاملہ میں بلکہ ہر معاملے میں گہری سوچ رکھتے تھے اور بر وقت صحیح فیصلہ کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ شہید ضیاءالدین رضوی ہمارے لئے نمونہ عمل ہیں۔ ہمیں شہید کی شخصیت اور سیرت کو اپنے اعمال ، گفتار اور اپنے کردار کیلئے نمونہ عمل بنانا چاہئے۔ انہوں نے زندگی کے ہر موڑ میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیا وہ ایک وظیفہ شناس اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔
آخر میں کہا کہ وہ اپنے وظیفے پر عمل کرنے کےلئے کبھی مصلحتوں کاشکار نہیں ہوئے انہوں نے ہمیشہ مظلوموں کےلئے آواز بلند کی اور اتحاد و وحدت کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دیں۔۔